خیبر پختونخواہ اور دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان سیریز کا معاہدہ

نئی دہلی: خیبر پختونخواہ کی حکومت اور دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت پشاور اور دہلی کی کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرسکیں گی ۔معاہدے پر دستخط کی تقریب دہلی میں ہوئی ۔خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر محمود خان اور دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مسٹر پردیپ کمار اگروال نے معاہدے پر دستخط کیے ۔بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر ،انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر بھی اس موقع پر موجودتھے ۔ معاہدے کے مطابق رواں سال پشاور کی ٹیم دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے دہلی کا دورہ کرے اور آئندہ سال دہلی کرکٹ ٹیم خیبر پختونخواہ کے دورے پر آئے گی ۔

Next Post

ورلڈ ٹی 20کیلئے ٹیم میں شمولیت پر انتہائی خوش ہوں : مارٹن گپٹل

Fri Feb 21 , 2014
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز مارٹن گپٹل نے ورلڈ کپ ٹی 20کیلئے ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں سلیکشن کمیٹی کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ […]