عالمی سطح پر سونے کی قیمت 7 ڈالر،پاکستان میں 729 روپے کم

کراچی(پی پی آئی)روز بروز سونے کی بڑھتی قیمت میں آج کمی دیکھی گئی ہے، منگل کوملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں 850 روپے کی معمولی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 800 روپے ہو گئی۔ پی پی آئی کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 729 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 719 روپے ہو گئی ہے۔ادھر عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالرز کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 787 ڈالرز ہو گئی۔

Next Post

صدر مملکت کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، جاری منصوبوں کا مشاہدہ جنگی گاڑیوں اورخود انحصاری کے حصول میں ایچ آئی ٹی کی کوششوں کو سراہا

Tue Dec 13 , 2022
راولپنڈی/ ٹیکسلا (پی پی آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا۔ انہیں ایچ آئی ٹی کی تکنیکی صلاحیتوں، پیداواری سرگرمیوں، مقامی پیداوار کی کوششوں، بڑے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی) منصوبوں اور ایچ آئی ٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے […]