مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دہشتگردی اور اسلامو فوبیا عہد حاضر کے بڑے مسائل ہیں، بلاول بھٹو زرداری

جکارتہ (پی پی آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈونیشین میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا بے نظیر بھٹو کا وژن تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان قریبی تعلقات ہیں جبکہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ دہشت گردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہوا ہے اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے چند روز قبل افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ افغان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقوام عالم کو کردار ادا کرنا ہو گا۔