خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کمر توڑ مہنگائی سے عوام کا جینا دوبھر، مہنگائی کے نت نئے ریکارڈ قائم قوت خرید بری طرح متاثر، آٹا، مرغی، انڈے، دالیں، سبزیاں، پھل ہر چیز مہنگی

اسلام آباد (پی پی آئی) کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق رواں سال مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، آٹا، مرغی، گوشت،انڈے، دالیں، سبزی پھل ہر چیز مہنگی ہوئی جن میں 20 کلو آٹیکا تھیلا 800 روپے تک، زندہ مرغی کا گوشت 110 روپے فی کلو تک اور انڈے 100 فی درجن تک مہنگے ہوئے ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 395 روپے، تازہ دودھ 60 روپے فی لیٹر، دہی 60 رہی فی کلو، بیف 100 روپے اور مٹن 400 روپے تک مہنگا ہوا ہے، اور تو اور صرف ٹماٹر کی قیمت میں 100 روپے، پیاز کی قیمت میں 210 روپے، آلو کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال باسمتی چاول 40 روپے، دال مسور اور دال مونگ 90 روپے جبکہ دال ماش 125 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔