شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ای او بی آئی فنانس ڈپارٹمنٹ میں افسران کی کمی، بااثر افسرمنفعت بخش عہدوں پرپوسٹ

کراچی (پی پی آئی)ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی انتہائی کمزور انتظامی صلاحیت اور ای او بی آئی کے نظام سے ناواقفیت اور نا تجربہ کاری کے باعث فلاحی ادارہ کا نظم و نسق بری طرح متاثر ہواہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ کے فنانس کیڈر کے درجنوں بااثر افسر فنانس اینڈ اکانٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی میں خدمات انجام دینے کے بجائے دیگرشہروں میں منفعت بخش عہدوں پرپوسٹنگ کرا چکے ہیں۔ اس صورت حال کے باعث فنانس اینڈ اکانٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی میں افسران کی شدید کمیہوگئی ہے جس کا خمیازہ ای او بی آئی کے چار لاکھ سے زائد بزرگ پنشن یافتگان کے ساتھ ساتھ ادارہ کے سینکڑوں ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو بھی بھگتنا پڑ رہا ہے۔ جن کے ماہانہ کنٹری بیوشن کی وصولی، ماہانہ پنشن، حاضر سروس ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن، بلوں، میڈیکل بلوں سمیت دیگر ادائیگیوں میں ادارہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔