شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیلاب متاثرین کو سردی سے تحفظ کیلئے4ہزارگرم جیکٹس فراہم

پی ٹی سی ایل، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ اور یوفون 4Gکاعطیہ
کراچی (پی پی آئی)پی ٹی سی ایل گروپ، بشمول پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ اور یوفون 4Gنے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو حالیہ موسم سرما کے دوران سخت سردی سے بچاؤ میں مدد دینے کے لیے 3 ہزارگرم جیکٹس عطیہ کردی ہیں۔ یہ جیکٹس بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP)کے حوالے کی گئیں جو کوئٹہ کے اورک، پنج پائی اور کیچی بیگ، پشین کے اجرم،اورسرخاب/ابراہیم خان جبکہ قلعہ سیف اللہ کے شنا خاورہ اور نثائی میں سیلاب سے متاثرہ گھرانوں،بالخصوص بچوں، خواتین اور معمر افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ ڈائریکٹر پی آر، سی ایس آر اینڈ کارپوریٹ کمیو نی کیشنز، عامر پاشا نے کہا،”پی ٹی سی ایل گروپ سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کی صورتحال سے آگاہ ہے جنہیں سخت سردی میں بدترین حالات اور موسمی امراض کا سامنا ہے۔