شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر کو امن کی ضرورت ہے:مشعال حسین ملک عالمی برادری بھارت کے خلاف اپنی آواز بلند کرے

اسلام آباد (پی پی آئی)انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم فار کشمیر نے حال ہی میں منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں دنیا کو امن کا پیغام دینے کے لیے اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں 200پرندے آزاد کردیے۔پی پی آئی کے مطابق اس دن کو منانے کے لیے سیاستدان، صحافی، انسانی حقوق کے کارکن، رضاکار اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت کئی معروف لوگ یوتھ فورم کے کارکنوں میں شامل ہوئے تاکہ دنیا کو یہ بتایا جائے کہ کشمیر کو امن کی ضرورت ہے۔اس موقع پرپیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئر پرسن مشعال حسین ملک، یوتھ فورم کے عہدیدار زمان باجوہ،رکن اسمبلی عابدہ راجہ، رکن اسمبلی سیمابیہ طاہر، اینکر پرسن بتول راجپوت،حریت رہنماسید منظور شاہ اور عبدالحمید لون نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔تقریب کے شرکا ء نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کے حق میں اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرے۔