شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے: صدر علوی قازقستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین کوشانوف یرلان سے گفتگو

اسلام آباد (پی پی آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سخت نوٹس لے۔پی پی آئی کے مطابق صدر مملکت نے یہ بات اسلام آباد میں قازقستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین کوشانوف یرلان زاکانووچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوں کو ان کے جائز حق، حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں میں ضمانت دی گئی ہے۔