شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ریکوڈک معاہدے کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں دراڑ بی این پی مینگل اور جے یو آئی کا کابینہ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی)ریکوڈک معاہدے کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑ گئی ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وزرا نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل نے وزرا کو اہم حکومتی امور پر بائیکاٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکوڈک معاہدے میں ترامیم تک حکومتی امور سے دور رہیں۔بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ، حاجی ہاشم، عبدالواسع سمیت دیگر وزرا نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔دوسری جانب پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود کی زیر صدارت جے یو آئی (ف) کے وزرا کا اجلاس ہوا اور جے یو آئی کے وزرا نے ریکوڈک بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اجلاس میں ریکوڈک بل میں ترامیم تک کابینہ کے اجلاسوں سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان کو محروم نہیں ہونے دیا جائے گا۔