لاہور/ڈھاکہ(پی پی آئی)بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ شفیق الرحمٰن کی ڈھاکا میں گرفتاری پر پاکستان کی دینی جماعتوں نے جمعہ کو یوم سیاہ و احتجاج منانے کی اپیل کی ہے,پی پی آئی کے مطابق امیر جماعت اسلامی کو اس اعلان کے چند روز بعد گرفتار کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جماعت وزیر اعظم شیخ حسینہ کو معزول کرنے کے لیے ہونے والے مظاہروں میں مرکزی اپوزیشن کے ساتھ شامل ہو گی۔۔جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر 2012 سے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد ہے۔۔پبلسٹی سیکریٹری جماعت اسلامی مطیع الرحمٰن نے کہا کہ یہ گرفتاری پارٹی کے خلاف گزشتہ 15 برسوں سے جاری غیر منصفانہ سلوک اور جبر کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔
Next Post
پاکستانی سفارت خانوں میں موجود عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر دفتر خارجہ کی وضاحت
Wed Dec 14 , 2022
کراچی (پی پی آئی)بیرون ملک پاکستان کے سفارتی عملے کی تنخواہیں روکے جانے کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش افواہوں کی تصدیق یا تردید کیے بغیر ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مناسب وسائل کی فراہمی اور ٹرانزیکشنز میں بعض اوقات تاخیر ہوجاتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان دفتر […]