شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹرنیشنل لائرز فورم نے پرنس کریم آغا خان کی 86 ویں سالگرہ منائی

سول سوسائٹی اور اقلیتی رہنماؤں کی کثیر تعداد میں شرکت، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات
تعلیم اور صحت کے شعبوں میں امام صاحب کی خدمات مثالی ہیں، چیئرمین ناصر احمد ایڈووکیٹ
کراچی (پی پی آئی)انٹرنیشنل لائرز فورم نے پرنس کریم آغاخان کی 86 ویں سالگرہ کا انعقاد کیا گیا، پی پی آئی کے مطابق وائی ایم سی اے میں سماجی و مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی و اقلیتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ناصر احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پرنس کریم آغا خان کی خدمات مثالی ہیں۔ مختلف مذاہب کے مابین اتحاد اور پاکستان کے عالمی امیج کو اجاگر کرنے کیلئے جہاں اقلیتوں کا کردار شاندار ہے، وہیں اسماعیلی کمیونٹی سے وابستہ افراد کی ملک و قوم کی ترقی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔پی پی آئی کے مطابق تقریب سے ایف ایم سی کے کی سسٹر فضیلت، مہاراج مکیش کمار، سکھ برادری کے سردار دیال سنگھ، بوہری کمیونٹی کے رہنما منصور جیک، مذہبی اسکالر علامہ مشہدی، سالویشن آرمی کے میجر آسٹن، پاکستان خاصخیلی تنظیم کے سربراہ آصف رافع خاصخیلی، مولانا عبدالخالق و دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا اور پرنس کریم آغا خان کو مبارکباد پیش کی۔۔ امبرین ہالہ نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے۔