شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے سابق کرکٹر اور کوچ راج ہنس انتقال کرگئے

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر راج ہنس 57 سال کی عمر میں کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔راج ہنس نے 1983ء سے 2000ء کے درمیان 55 فرسٹ کلاس اور 17 اے لسٹ میچز کھیلے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ ریفری کی خدمات بھی انجام دیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بلوچستان کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے میں راج ہنس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی راج ہنس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کپ کے ایک میچ کے موقع پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے بھی راج ہنس کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔