وینزویلا)پی پی آئی) پاکستان کے باصلاحیت ایتھیلیٹ معید بلوچ نے ورلڈ ملٹری گیمز میں 4سو میٹر کی دوڑ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔وینزویلا میں جاری ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پی اے ایف کے انٹرنیشنل ایتھلیٹ 23 سالہ معید بلوچ نے 400 میٹرز کی دوڑ میں اول پوزیشن حاصل کی۔ پی پی آئی کے مطابق ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2018 میں سو میٹرز کی دوڑ جیت کر تیز ترین ایتھلیٹ قرار پانے والے معید بلوچ متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کے لیے فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔