کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا حکومتی اراکین کی بریت کے فیصلے چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اراکین کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اراکین کے کیسز کے گواہوں کی یا موت ہو جاتی ہیں یا وہ مکر جاتے ہیں۔ ایک سازش کے تحت چوروں کو حکومت دی جاتی ہیں اور کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لیے قوانین میں ترمیم کی جاتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کک بیکس سے مشہور افراد عمران خان کے خلاف باتیں کر رہے ہیں اور اگر یہ اتنے ہی صادق و امین ہیں تو آئیں الیکشن لڑیں۔ الیکشن کے نام سے 13 پارٹیوں کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ انہوں نے 13 سو ارب کے کیسز معاف کروا دیئے تاہم پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں ختم ہونے والے کیسز کو چیلنج کرے گی اور ہم حکومت میں آ کر ان کے این آر او ٹو کو اڑا کر رکھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے اور ان کو ان 2 خاندانوں کے بارے میں علم ہے۔ دونوں خاندانوں نے کہاں سے پیسہ بنایا اس کا حساب تو دینا پڑے گا۔ آج تک جواب نہیں آیا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے کہاں سے آئے؟ ان کے کیسز کے گواہان کی اموات ہو جاتی ہیں