ویمنزورلڈکپ فٹ بال :امریکانے دوستانہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی

بکنگھم:امریکی ویمنز فٹ بال ٹیم نے انگلینڈ کوورلڈکپ دوستانہ میچ میں 0-1سے شکست دے دی،یہ ان کی مسلسل دوسری شکست ہے۔انگلینڈ کے اسٹیڈیم ملٹن کینیزمیں کھیلے گئے میچ میں شکست دے دی انگلینڈ کی جانب سے56ویں منٹ میں کیے گئے گول کو آف سائیڈ قرار دے دیاگیا جس پر انگلش ٹیم کے مینجر مارک سیمپسن دلبرداشتہ ہوئے۔ انگلینڈ ویمنزفٹ بال ورلڈکپ میں فرانس،میکسیکو اورکولمبیا کے ساتھ گروپ ایف میں شامل ہے۔امریکاکوگزشتہ ہفتے جاپان کے ہاتھوں دوستانہ میچ میں شکست ہوئی وہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا،سویڈن اور نائیجیریاکے ساتھ گروپ ڈی میں شامل ہے۔ ویمنزفٹ بال ورلڈکپ رواں سال جون میں کینیڈا میں ہوگا۔

Next Post

پی ٹی سی ایل کی جانب سے کرکٹ شائقین کے لیے اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن متعارف

Sat Feb 14 , 2015
کراچی:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) ملک بھر میں کرکٹ شائقین کے لیے بلااشتہار کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن کے ذریعے اب صارفین کہیں بھی کوئی بھی منظرناغہ کیے بغیرکرکٹ ورلڈکپ سے محظوظ ہو سکیں گے۔پی ٹی سی ایل لاکھوں افراد کو براڈ بینڈ اور […]