کرائسٹ چرچ(پی پی آئی)ورلڈکپ 2015کے پہلے مین آف دی میچ نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن کا کہناہے کہ گھر والوں اور دوستوں کے سامنے ورلڈکپ کھیلنے کا خواب پورا ہورہاہے۔کورے اینڈرسن نے کہاکہ ہوم گراﺅنڈ میں اپنے گھر والوں اور دوستوں کے سامنے کھیلنا بڑے لطف کی بات ہے،میرے خیال میں ورلڈکپ ایساٹورنامنٹ ہے جس کے لیے ہم خواب دیکھتے ہیں،کورے اینڈرسن نے سری لنکاکے بولروں کا بھرکس نکالتے ہوئے صرف46گیندوں پر75رنز بنائے تھے، انھوں نے کہا کہ جب وہ بیٹنگ کے لیے جارہے تھے توعام میچوں کی نسبت گھبرائے ہوئے تھے لیکن اچھی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم چاہتے تھے کہ ہدف جیت کے قابل ہو۔کورے اینڈرسن نے کہا کہ کپتان مک کولم نے بولنگ میں انھیں واپس بلایا جو کچھ بہتر ثابت ہوا لیکن دیگربولروں نے واقعی میں بہترین کارکردگی دکھائی باالخصوص ڈینئیل ویٹوری جنھوں نے میچ کو یک طرفہ کردیا۔کورے اینڈرسن نے 3.1اوورمیں 18رنز کے عوض دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
Next Post
ویمنزورلڈکپ فٹ بال :امریکانے دوستانہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی
Sat Feb 14 , 2015
بکنگھم:امریکی ویمنز فٹ بال ٹیم نے انگلینڈ کوورلڈکپ دوستانہ میچ میں 0-1سے شکست دے دی،یہ ان کی مسلسل دوسری شکست ہے۔انگلینڈ کے اسٹیڈیم ملٹن کینیزمیں کھیلے گئے میچ میں شکست دے دی انگلینڈ کی جانب سے56ویں منٹ میں کیے گئے گول کو آف سائیڈ قرار دے دیاگیا جس پر انگلش ٹیم کے مینجر مارک سیمپسن دلبرداشتہ ہوئے۔ انگلینڈ ویمنزفٹ بال […]