کراچی (پی پی آئی)کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں قتل، ٹارگٹ کلنگ، اقدام قتل سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث لیاری وار کے اہم کمانڈر ملا نثار کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کی انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی کتاب ریڈ بک میں شامل ملزم ملا نثار کو گرفتار کرلیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا، ملزم قتل، اقدام قتل، دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس مقابلہ اور بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے، اس لے علاوہ ملزم اسلحے کی ناجائز خرید و فروخت بھی کرتا ہے۔ ملزم لیاری گینگ وار، پیپلز امن کمیٹی کی سرگرمیوں میں شامل رہا، سال 2013 میں عزیر بلوچ گروپ میں شامل ہوگیا تھا۔
Next Post
وزیر اعظم اور تاجک صدر کی ’ون آن ون‘ ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
Wed Dec 14 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمٰن سے وزیراعظم ہاؤس میں ’ون آن ون‘ ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچپسی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال […]
