اسلام آباد: پاکستان سکی ٹیم کا دستہ جنوبی کوریا کے صوبے گینگون میں ہونے والے ڈریم ٹریننگ پروگرام 2014میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سونے اور کانسی کے تمغے جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ۔قومی دستے میں شامل ضیا ءالرحمٰن نے سونے جبکہ محمد امتیاز نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔پاکستان سکی فیڈریشن کے صدر ائیر مارشل اطہر حسین بخاری نے پاکستانی دستے سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو میڈلز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔اطہر حسین نے امید ظاہر کی ڈریم ٹریننگ پروگرام سے قومی ٹیم کو انٹرنیشنل مقابلوں میں بھرپور فائدہ ہوگا ۔
Next Post
وفاقی دارالحکومت میں تین روزہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز
Tue Jan 28 , 2014
اسلام آباد: نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں تین روزہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا،ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نادرن ایگلز نے کامیابی سمیٹ لی۔ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں نجی سکول کی جانب سے جاری تین روزہ انٹر ریجنل فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے روزہ کھیل میں ناردرن ایگلز اورساوتھرن ڈولفنز کی ٹیموں […]
