وفاقی دارالحکومت میں تین روزہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

اسلام آباد: نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں تین روزہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا،ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نادرن ایگلز نے کامیابی سمیٹ لی۔ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں نجی سکول کی جانب سے جاری تین روزہ انٹر ریجنل فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے روزہ کھیل میں ناردرن ایگلز اورساوتھرن ڈولفنز کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دارمقابلہ ہوا۔اس موقع پرنیشنل ریفری محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک صحت مندانہ سرگرمی ہے اوراس طرح کے کھیلوں کے انعقاد سے اچھے کھلاڑی سامنے آتے ہیں۔نادرن ایگلزنے ساﺅتھرن ڈولفنز کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دے کرٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Next Post

فنڈزکی کمی کے باعث قومی ٹیم اذلان شاہ کپ میں شرکت نہیں کریگی : ہاکی فیڈریشن

Tue Jan 28 , 2014
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی مینجمنٹ تاحال فنڈز کے حصول میں ناکام رہی ہے،فیڈریشن کے حکام کاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کی صورت میں قومی ٹیم اذلان شاہ کپ میں نہیں بھیجیں گے۔ تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ رہے […]