اسلام آ باد(پی پی آ ئی) قومی اسمبلی کے استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے معاملے پر تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرا ئع کے مطابق تحریک انصاف نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ٹاسک سونپ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر سے 125 ارکا ن کے استعفوں کی تصدیق کے لئے وقت مانگا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی اسپیکر قومی اسمبلی سے خط و کتابت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی اسپیکر سے رابطہ کر کے استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لئے وقت لیں گے۔ اسپیکر سے وقت طے ہونے کے بعد چیف وہپ عامر ڈوگر تمام مستعفی ارکان کو قومی اسمبلی مقررہ تاریخ پر پہنچنے کی ہدایت کریں گے۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان استعفوں کی تصدیق کے دوبارہ قومی اسمبلی جائیں گے۔
Next Post
توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کی درخواست منظور عدالت کا عمران خان کو 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم
Thu Dec 15 , 2022
ٓاسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کی طرف سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فوجداری دفعات کے تحت کارروائی شروع کرنے سے متعلق درخواست کو قابل سماعت قرار دے کر عمران خان کو 9 جنوری کے لیے نوٹس […]
