بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی و معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک اور متعلقہ وزارتوں کے حکام شریک تھے۔اجلاس کے دوران وزارت توانائی نے ملک میں گیس لوڈ پلان اور کمی پورا کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں توانائی کی ضروریات پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گیس لوڈ منیجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دیا جائے۔اس موقع پر میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں توانائی کی مقامی پیداوار اور اضافے کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی، کوشش کریں درآمدی ایندھن پر بتدریج انحصار ختم کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے گردشی قرضے سے نمٹا جائے، عوام کی تکالیف کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور گیس و بجلی کی بچت کے لئے عوامی مہم چلائی جائے۔