اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلا ف مقدمات کی سماعت کے دوران وزارت انسانی حقوق کو کمیٹی بنانے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ خواجہ سرا بچوں کیلئے چائلڈپروٹیکشن یونٹ قائم کیا جائے،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے خصوصی یونٹ کے ایس او پیز کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،زمرد خان، ڈاکٹر امجد ثاقب رضا، چیئرپرسن این سی ایچ آر اور کشش ندیم کمیٹی ارکان ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلا ف مقدمات کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس سید محمد انور، جسٹس خادم حسین ایم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت نے کہاکہ وزارت انسانی حقوق ٹرانس جینڈر بچوں کو حقوق فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں،چیف جسٹس نے وزارت انسانی حقوق کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عدالت آنے سے پہلے آرڈر پڑھ لیا کریں۔
Next Post
سینیٹراعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ کی توسیع،وکلا کو ملاقات کی اجازت
Thu Dec 15 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹراعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ کی توسیع کرتے ہوئے وکلا کو ملاقات کی اجازت دیدی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اعظم سواتی کیس کی سماعت ہوئی،سینیٹر اعظم سواتی کو آج عدالت میں […]
