کراچی (پی پی آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کا کہناہے کہ “بالی وو ڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم “رئیس” ماہرہ خان سے پہلے اْنہیں آفر ہوئی تھی”۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ ایمان علی کا ایک انٹرویو کلپ خوب وائرل ہورہا ہے جس میں معروف میزبان عفت عمر , ایمان علی سے بھارت سے آنے والی فلم آفر کا ذکر کر رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق عفت عمر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا بتانا ہے کہ “مجھے بالی ووڈ سے کسی کی کال آئی اور کہا کہ وہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم “رئیس” میں کردار آفر کر رہے ہیں، اس پر میں نے ان سے کہا کہ وہ مجھے سکرپٹ بھیج دیں، لیکن شاید ان کو میرا اسکرپٹ مانگنا پسند نہیں آیا۔ جب انہوں نے اپنے دوستوں کو یہ بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کے لیے سکرپٹ مانگا تو سب حیران ہو گئے اور ان سے کہا کہ وہ پاگل ہیں جنہوں نے اتنا بڑا موقع اپنے ہاتھ سے گنوا دیا”.عفت عمر نے کہا کہ “شاہ رْخ خان کے ساتھ فلم کرنے کا موقع کون گنواتا ہے”. جس پر ایمان علی کا کہنا تھا کہ “چاہے فلم شاہ رْخ خان کے ساتھ ہو یا کسی کے بھی ساتھ ہو اس سے فرق نہیں پڑتا، سٹوری اچھی ہونی چاہیے فلم اچھی ہونی چاہیے تب ہی میں کام کروں گی۔جو مجھے ملنا ہے اور جو میرے لئے ہے وہ مجھے اللہ ضرور دے گا”۔
Next Post
مقبوضہ جموں وکشمیر میں آئندہ سرکار ہم بنائیں گے:بی جے پی کا دعویٰ
Thu Dec 15 , 2022
جموں /مقبوضہ جموں و کشمیر(پی پی آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کا دعویٰ ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آئندہ سرکار بنانے میں وہ کامیاب ہوگی۔ یہ بات پارٹی کے جنرل سیکریٹری ترْن چوگ نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بہت جلد اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے […]
