نیو یارک /کراچی (پی پی آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔ شرح سود بڑھنے پر سونے اور چاندی کے نرخ گر گئے جس کے بعد پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے امکان معدوم نظر آتے ہیں پی پی آئی کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت میں 2.2 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 77.54 ڈالر ہو گئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 2.21 ڈالر اضافے کے بعد 83 ڈالر ہو گئی۔شرح سود بڑھنے پر سونے اور چاندی کینرخ بھی گر گئے۔ سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت کم ہو کر 1817 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت 57 سینٹ کم ہو کر 24 ڈالر ہوگئی۔
Next Post
پاکستان کی پہلی ’فائیو جی انوویشن لیب‘ قائم
Thu Dec 15 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کی پہلی فائیو جی انوویشن لیب نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں ٹیلی کام انڈسٹری اور اکیڈمیا کے مشترکہ منصوبے کے تحت قائم کردی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انوویشن لیب کا مقصد ’سوشل-ایکو لینز‘ کے ذریعے فائیو جی کی افادیت کا […]
