جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی پہلی ’فائیو جی انوویشن لیب‘ قائم

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کی پہلی فائیو جی انوویشن لیب نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں ٹیلی کام انڈسٹری اور اکیڈمیا کے مشترکہ منصوبے کے تحت قائم کردی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انوویشن لیب کا مقصد ’سوشل-ایکو لینز‘ کے ذریعے فائیو جی کی افادیت کا تعین کرنا اور صحت، تعلیم، نقل و حمل اور کاروبار سے متعلق ایسے حل پیش کرنا ہیں جو مقامی صورتحال کے مطابق ہوں۔وفاقی سیکریٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام محسن مشتاق نے فائیو جی انوویشن لیب کا سنگ بنیاد رکھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ لیب آئی ٹی اور ٹیلی کام ٹیکنالوجیز میں فائیو جی کے استعمال سے ایک ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔