اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی ا?ئی اراکین اسمبلی کو تنخواہیں نہیں مل رہیں اور مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کے گزشتہ روز دیے گئے ریمارکس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبران، اسمبلی نہیں آ رہے لیکن تنخواہ لے رہے ہیں، جج صاحبان کو میڈیا پر آنے والی ہر خبر کو پہلے تصدیق کے عمل سے گزارنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک اور حکومتی جھوٹ تھا، مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں اور کسی ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا جا رہا ہے اور کہا ہے کہ وہ وقت بتائیں کہ کب ممبران اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے ایک بار پھر آپ کے پاس حاضر ہوں تاکہ نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے۔
Next Post
تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی مستعفی،جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ
Thu Dec 15 , 2022
ڈیرہ اسماعیل خان (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی جمعہ کومولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں جے یو آئی میں […]
