ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر عارف علوی سے پرویز الٰہی کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، صورتحال کے تحت فیصلے کرنا ہوتے ہیں:عارف علوی نااہل ٹولہ سیاست بچانے میں لگا ہے،موجودہ حالات میں پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا، پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آئی)صدر مملکت عارف علوی سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی موجود تھے،ملاقات میں سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے صدر کو پنجاب کے عوام کے ریلیف کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی، ملاقات میں معیشت کی خراب صورتحال پر تشویش کااظہارکیاگیااور وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں پر کڑی تنقیدکی گئی۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہاکہ چند ماہ کے اندر ہی وفاقی حکومت پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے کئی برس پیچھے لے گئی،معیشت روز بروز گر رہی ہے یہ اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ وفاق پر مسلط نااہل ٹولہ صرف اپنی سیاست بچانے میں لگا ہوا ہے،آج ریاست بچانے کا سوال سب سے پہلے ہے،موجودہ حالات میں پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا، پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔صدر عارف علوی نے کہاکہ ہمیں پاکستانی بن کر صرف پاکستان کا ہی سوچنا ہے، سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، صورتحال کے تحت فیصلے کرنا ہوتے ہیں،پاک وطن ہم سے اتحاد، یگانگت اور سیاسی رواداری کا تقاضا کر رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اللہ تعالیٰ سے پوری امید ہے پاکستان کیلئے بہتر راستہ نکل آئے گا۔