ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف کی پاکستان آمدپر استقبال کے انتظامات پر مشاورت تمام اضلاع میں استقبالیہ کیمپس لگانے اور پروگرام کرنے کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود نے ڈویژن کے تمام عہدیداران اور ساتوں اضلاع کے صدور وجنرل سیکریٹریز کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جس میں سندھ کے سینیئر نائب صدر علی اکبر گجر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں سلطان بہادر، ندیم اختر آرائیں، علی عاشق گجر، امتیاز خان،محسن جاوید، ملک شیر احمد اعوان، رانا محمد وارث، نوشاد اختر، طارق محمود،نویدبشیرراجپوت، عبدالقیوم سالار زئی نے بھی شرکت کی۔شرکائے اجلاس نے میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد کے حوالے سے ان کے عظیم الشان استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں استقبالی کیمپس لگائے جائیں گے مزید یہ کہ کارکنان کو فعال کرنے کے لیے ساتوں اضلاع میں اس سلسلے میں خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے جس شہر میں جس تاریخ کو آنے کا اعلان کریں گے کراچی سے ہزاروں کارکنان ان کے والہانہ استقبال کے لیے کراچی سے قافلوں کی صورت میں وہاں جوق در جوق پہنچیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور میاں محمد شہباز شریف کی سربراہی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ان کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔