سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو اپنی نگرانی میں رکھنا چاہتی ہے تاکہ ان کے کہنے، سوچنے یا کرنے پر اپنی گرفت مضبوط کر سکے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ان خیالات کا اظہار سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں خاندانوں کے منفرد شناختی کارڈ بنانے کی تجویر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کومعلوم ہے کہ کشمیری عوام اب بھی مودی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے اقدام سے ناخو ش ہیں لہذا و ہ انہیں زنجیروں میں جکڑ کر رکھنا چاہتی ہے تاکہ نوجوان کیا کہتے ہیں، کیاسوچتے ہیں یا کیاکرتے ہیں اس پر نظر رکھی جاسکے۔ انہوں نے قابض انتظامیہ کشمیریوں کا گلا گھونٹنا چاہتی ہے۔تمام کرایہ داروں سے زمین کا قبضہ فوری طور پرچھوڑنے کے قابض حکام کے تازہ ترین حکم نامے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ جبکہ بھارتی حکومت کے پاس لائن آف ایکچول کنٹرول پرچین کے اقدامات کا کوئی جواب نہیں ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو لیز پر دی گئی زمین چھین رہی ہے۔
Next Post
کراچی میں کرسمس ریلی،خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک
Thu Dec 15 , 2022
کراچی (پی پی آئی)پاکستان بھر کی طرح کراچی میں بھی عیسائی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے مناتی ہے اور ان دنوں کراچی میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر مختلف تقاریب کا بھی اہتمام کیا جارہا […]
