لاہور(پی پی آئی)پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ پنجاب کئی ہفتوں سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس فیصل شاہکار کی موجودگی اور نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی سے محروم ہے۔پی پی آئی کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے پولیس ایڈوائزر برائے ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز منتخب کیے جانے کے بعد گذشتہ دس روز سے دفتر نہیں آئے اور نہ ہی تاحال ان کے قائم مقام کا تقرر کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پانچ دسمبر کو اقوام متحدہ میں جوائننگ کے بعد سے فیصل شاہکار آفس نہیں آئے۔فیصل شاہکار کی اقوام متحدہ میں تقرری کے اعلان پر پنجاب حکومت نے وفاق کو گذشتہ ماہ آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے لیے تین نام بھجوائے تھے لیکن ابھی تک کسی کو تعینات نہیں کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی منظوری کے بعد وفاق کو بھجوائے گئے ناموں میں ایڈیشنل آئی جی پولیس فیاض احمد دیو، ایڈیشنل آئی جی پولیس عامر ذوالفقار اور ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام محمود ڈوگر کے نام شامل تھے۔
Next Post
ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 31مثبت کیسزرپورٹ
Thu Dec 15 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے 31مثبت کیسزرپورٹ ہو گئے۔ قومی اداراہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 948ٹیسٹ کیے گئے جن میں […]
