ڈاؤ یونیورسٹی کراچی کا 12 واں کانووکیشن، 2000 سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تفویض

کراچی(پی پی آئی)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بدل رہی ہے خلا کے حقائق اب کوئی سربستہ راز نہیں رہے۔ مریخ کی حالیہ تصاویر فوری طور پر ہمیں مل سکتی ہے۔ طبی سائنس میں نیکسٹ جنریشن ایم آر این اے ویکسین بنائی جاچکی ہے۔ جین میں تبدیلیاں اب شام کی محفلوں کا موضوع بن گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس میٹاورس اور بلاک چین کا علم اب عام ہے کہنے کو اور بھی حقائق ہیں۔۔ یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی کے بارہویں کانووکیشن کے شرکا سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کہیں۔تقریب سے کانووکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن پروفیسر صبا سہیل، سیکریٹری ڈاکٹر زیبا حق نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے طلبہ سے انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کا حلف لیا،وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے دو ہزار سے زائد ڈاکٹرز، ڈینٹسٹری اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کے بیچز کو صحت کے شعبے میں فرائض انجام دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں جلسہ تقسیمِ اسناد میں مختلف شعبوں کے 111 طالبعلموں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر بالترتیب 37 سونے کے 37چاندی اور 37 کانسی تمغوں (میڈلز) سے نوازا گیا۔

Next Post

فیصل شاہکار اقوام متحدہ میں تعیناt: پنجاب آئی جی سے محروم

Thu Dec 15 , 2022
لاہور(پی پی آئی)پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ پنجاب کئی ہفتوں سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس فیصل شاہکار کی موجودگی اور نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی سے محروم ہے۔پی پی آئی کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو […]