فرانس میں فٹ لیگ کے دوران میچ فکسنگ کے الزام میں کئی افراد گرفتار

پیرس:فرانس کی لیگ ڈی پروفیشنل فٹ بال نے اعلان کیاہے کہ لیگ 2کے دوران کئی مشتبہ افراد کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔فرنچ پروفیشنل لیگ کے صدر فریڈریک تھیریز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔انھوں نے زور دیا کہ الزام ثابت ہونے پر تمام ملزمان کو کڑی سزا دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر گرفتار افراد میں سے کوئی کرپشن ،فراڈ،غبن یا اس طرح کے کسی کام کی معمولی کشش بھی کی ہو تو ان کے خلاف فرنچ پروفیشنل لیگ ان کے خلاف مدعی بن جائے گی اور انھیں عبرت کا نشان بنائے گی، تاہم انھوں نے کہا کہ اس وقت تفتیش کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Next Post

شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ ،خیبر مسلم ،کلمت ویلفیئر اور محفوظ الیون کامیاب

Tue Nov 18 , 2014
کراچی: آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں محفوظ الیون نے سرحد اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 6-5سے شکست دے دی،دوسرے میچ میں خیبر مسلم نے ملیر کی چمپئن ملیر شاہین کو پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کردیا ،تیسرے میچ میں کلمت ویلفیئر سینٹر نے اپنے عمدہ کھیل کے بدولت مضبوط ساجدی محمڈن کو 1-0سے شکست دے دی۔ […]