شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ ،خیبر مسلم ،کلمت ویلفیئر اور محفوظ الیون کامیاب

کراچی: آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں محفوظ الیون نے سرحد اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 6-5سے شکست دے دی،دوسرے میچ میں خیبر مسلم نے ملیر کی چمپئن ملیر شاہین کو پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کردیا ،تیسرے میچ میں کلمت ویلفیئر سینٹر نے اپنے عمدہ کھیل کے بدولت مضبوط ساجدی محمڈن کو 1-0سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض طاہر قادری،زاہد علی ،نور وہاب ،واجد خان ،فرید خان اور پرویز گل نے انجام دیءجبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

Next Post

ایشین فٹ بال وارم اپ:دفاعی چمپین جاپان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

Tue Nov 18 , 2014
اوساکا:دفاعی چمپین جاپان نے آسٹریلیا کو ایشین فٹ بال کپ کے وارم اپ میچ میں1-2سے شکست دے دی۔آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے ہاف میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل میں برتری دکھائی تاہم دوسرے ہاف میں ایشین چمپین نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول داغے اور میچ 1-2سے جیت لیا۔ جاپان کی جانب سے متبادل کھلاڑی یاسوکی […]