ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے: کل جماعتی حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق، حق خود ارادیت مانگنے کی پاداش میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر بھارت کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ پاکستان سمیت پڑوسی ملکوں میں بھی بم دھماکوں،ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں غیر ملکی سفارت کاروں کو 2021 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات پر مشتمل ڈوزیئر پر بریفنگ دی ہے جس میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے کافی شواہد موجود ہیں۔غلام احمد گلزار نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے پیداحق، حق خود ارادیت کے لیے پیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائیوں کے ذریعے انہیں حق پر مبنی اپنی جدو جہد سے ہرگز دستبردار نہیں کرسکتا ہے۔