16 دسمبر اے پی ایس شہداکی قربانیوں کی یاد دلاتا رہے گا: مریم اورنگزیب

اسلام آ باد/پشاور(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی آٹھویں برسی پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہدا کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8 برس گزرنے کے باوجود بھی ہم سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھول سکے، بزدل شرپسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کر کے انہیں شہید کیا، اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدانے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، ہم نے دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے طویل سفر طے کیا، اب پاکستان دیرپا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔

Next Post

پاکستان روس سے رعایتی تیل نہیں لے رہا، بلاول بھٹو نے واضح تردید کر دی

Fri Dec 16 , 2022
نیویارک(پی پی آ ئی)روس سے سستا تیل خریدنے کے معاملے پر بلاول بھٹوزرداری اور حکومتی وزرامیں کھلا تضاد سامنے آ گیاہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کر دی ہے۔ذرا ئع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس سے رعایتی تیل لے رہے ہیں […]