ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان روس سے رعایتی تیل نہیں لے رہا، بلاول بھٹو نے واضح تردید کر دی

نیویارک(پی پی آ ئی)روس سے سستا تیل خریدنے کے معاملے پر بلاول بھٹوزرداری اور حکومتی وزرامیں کھلا تضاد سامنے آ گیاہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کر دی ہے۔ذرا ئع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس سے رعایتی تیل لے رہے ہیں نہ کوشش کر رہے ہیں،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ روس سے کسی قسم کی توانائی کو استعمال کے قابل بنانے کے لیے پاکستان کو وقت درکار ہو گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ایک مشکل معاشی صورت حال اور مہنگائی کا سامنا کر رہا ہے جس میں توانائی کا شعبہ بھی عدم تحفظ کا شکار ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مختلف طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔بلاول بھٹو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور چین ہمسایہ ممالک ہیں جن کی ایک پرانی تاریخ ہے اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں معیشت شراکت داری کا اہم نکتہ ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی تاریخ بھی کافی پرانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس لیے پاکستان کے لیے یہ ممکن ہے کہ چین اور امریکہ دونوں سے اچھے تعلقات رکھے۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی دورہ روس سے واپسی پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل دے گا۔