انگلش فٹ بال لیگ میں سنڈر لینڈ کے خلاف ٹوٹنہم کی فتح

لندن: انگلش فٹ بال پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں ٹوٹنہم کی ٹیم نے سندرلینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 5-1سے فتح حاصل کی۔لندن میں کھیلے گئے فٹ بال لیگ کے میچ میں ٹوٹنہم اور سنڈرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، ٹوٹنہم کی جانب سے ایڈے بائر نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوادی جبکہ اریکسن اور سگورڈسن نے ایک ایک ایک ایک گول کیا۔ سنڈر لینڈ کی جانب سے واحد گول کیٹرمولے نے سکور کیا۔لیگ کے پوائنٹ ٹیبل پر ٹوٹنہم کی ٹیم کی 59 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے جبکہ سنڈرلینڈ ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

Next Post

ٹنڈو محمد خا ن میں آ گ لگنے سے سات گھر جل کر راکھ

Wed Apr 9 , 2014
ٹنڈومحمدخان:  ٹنڈو محمد خا ن کی یونین کو نسل سعید پور میں آگ لگنے سے سات گھر جل کر راکھ ہو گئے ۔ ٹنڈومحمدخان کی یونین کونسل سعید پور کے گاﺅں اصغر علی کنڈانی میں اچانک آگ لگنے کے باعث علی اصغر کنڈانی ، علی داد کنڈانی ، محمد حسن کنڈانی ، میر حسن کنڈانی ،اللہ داد کنڈانی ، بھائی […]