انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14پیسے کا اضافہ

کراچی(پی پی آ ئی)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 224.71وپے سے بڑھ کر 224.85 روپے پر پہنچ گیا۔ماہرین کے مطابق طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔پاکستان میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں فرق 25 روپے تک ہوگیا۔ بینکنگ چینل سے آنے والی ترسیلاتِ زر اور برآمدات دونوں متاثر ہورہی ہیں جبکہ ہنڈی حوالہ فروغ پارہا ہے۔نومبر میں پاکستان کی ترسیلاتِ زر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 14 فیصد کی کمی دیکھی گئی مگر بنگلادیش کی ترسیلاتِ زر میں 2.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اسی طرح نومبر میں پاکستان کی برآمدات 18 فیصد گر کر 2.37 ارب ڈالرز رہ گئیں مگر بنگلا دیش کی پانچ ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئیں، جو گزشتہ برس سے 26 فیصد زیادہ ہے۔

Next Post

اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

Fri Dec 16 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) متنازع ٹوئٹس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی جانب سے متنازع ٹوئٹس کے کیس میں درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر جمعہ کے روز بھی محفوظ فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔نئے تعینات ہونے […]