پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پٹرولیم قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے:عمر سرفراز

لاہور(پی پی آ ئی) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قرار دے دیا۔اپنے ایک پیغام میں عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت قوم کیساتھ مذاق بند کرے، پٹرول کی قیمت 75 روپے اضافہ کر کے 10 روپے کم کرنا نرا ڈرامہ ہے، عمران خان کے دور حکومت میں عالمی سطح پر برینٹ آئل کی قیمت 113 ڈالر تھی، پاکستان میں پٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا، آج برینٹ آئل کی عالمی قیمت 79 ڈالر ہے جبکہ امپورٹڈ حکومت 215 روپے فی لیٹر پٹرول دے رہی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز، زرداری حکومت نے ملکی معیشت تباہ و برباد کر کے رکھ دی ہے، قیامت خیز مہنگائی سے سفید پوش طبقہ کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کی بدولت لاکھوں افراد ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، مسلط ٹولے کی بربادیوں کی بدولت لاکھوں پاکستانی ملک چھوڑ چکے اور لاکھوں ملک چھوڑنے کی کوشش میں ہیں۔