لاہور(پی پی آئی) پیرس اولمپکس کے لئے پاکستان نے کھلاڑیوں کا سات رکنی سکواڈ تشکیل دے دیا۔ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جیولن تھرور ارشد ندیم اور سوئمر جہاں آراء نبی پاکستان کے پرچم بردار ہوں گے، ایتھلیٹکس، شوٹنگ اورسوئمنگ میں سات ایتھلیٹ سمیت اٹھارہ رکنی دستہ ملک کی نمائندگی کرے گا، ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ، ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ غلام مصطفی بشیر، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف شوٹنگ ٹیم کا حصہ ہیں، شوٹنگ ٹیم کے ساتھ کوچ گینڈی اور جنید علی دستے کا حصہ ہیں، سوئمنگ میں احمد درانی، جہاں آراء کے ساتھ احمد علی خان ٹیم آفیشل ہیں، حاجی محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن مقرر کئے گئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر میثاق رضوی کے ساتھ زینب شوکت ایڈمن آفیشل کے طور پر دستے کا حصہ ہیں، شوٹنگ ٹیم 19 جولائی کو روانہ ہو گی، سوئمرز اور آفیشلز 22 جولائی کو پیرس پہنچیں گے، 24 جولائی کو ایتھلیٹکس ٹیم کی روانگی طے ہے، افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہو گی۔
Next Post
جسٹس شفیع صدیقی نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Sun Jul 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی)جسٹس شفیع صدیقی نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس شفیع صدیقی سے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق ججز،ہائی کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، وزیراعلیٰ اور آئی جی بھی شریک ہوئے۔۔پی پی آئی کے مطابق جسٹس محمد شفیع صدیقی 12 […]