راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچاہے۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ 16دسمبروہ خونی دن ہے جب پشاوراے پی ایس میں 8سال پہلے ہمارے بچوں کوشہیدکیاگیااوریہ دہشتگردی دوبارہ سراْٹھارہی ہے اور2اہم دہشتگردکل روالپنڈی اسلام آبادسے گرفتارہوئے ہیں جوانتہائی تشویشناک ہے،ڈالرنایاب250پرچلاگیاہے،ریزرو7ارب سیکم ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بنداور ائی ایم ایف سے کٹی سیاسی عدم استحکام خطرے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان کودیوارکیساتھ لگاکرنااہل کروانا چاہتی ہے کیرٹیکرحکومت کادورانیہ بڑھاناچاہتی ہے الیکشن سے فراری ہے75 فیصد عوام جو عمران خان کیساتھ ہے اْس رائے عامہ کا گلا دباناچاہتی ہے۔
Next Post
سندھ ہائیکورٹ صوبے کی درسگاہوں کے نصاب میں قرآن پاک مع ترجمہ شامل کرنے کی درخواست مسترد
Fri Dec 16 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی)سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرآن پاک مع ترجمہ شامل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں پرائمری کالج تک نصاب میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ شامل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سندھ میں کالج تک نصاب میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ […]