کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر سنگاپور، نیویارک، تل ابیب، ہانگ کانگ، پیرس کا مہنگے شہروں میں شمار

کراچی (پی پی آئی)کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ جبکہ اکنامسٹ کے تحقیقاتی اور تجزیاتی شعبے نے دنیا بھر کے 174 شہروں میں مہنگائی سروے کے بعد سنگاپور اور نیویارک کودنیا کا مہنگے ترین شہر قرار دیا ہے دیگرمہنگے شہروں میں تل ابیب، ہانگ کانگ، لاس اینجلس، زیورخ، جنیوا، سان فرانسسکو، پیرس، کوپن ہیگن اور سڈنی ہی شامل ہیں سروے رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے سستا شہر شام کا دارالحکومت دمشق ہے، جس کے بعد لیبیا کا شہر طرابلس جبکہ ایرانی شہر تہران تیسرے نمبر پر ہے۔ پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی کو دنیا کے چھٹے سستے ترین شہر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

Next Post

کوئی ویڈیو لیک نہیں کی،جائیداد میں حصہ کے مطالبہ پر بیٹی پر جھوٹا الزام لگایا گیا: والدہ دانیہ شاہ

Fri Dec 16 , 2022
کراچی (پی پی آئی)معروف اینکر پرسن اور سیاست دان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی وراثت میں حصہ مانگنے پر جھوٹے الزام میں پھنسایا جا رہا ہے۔دانیہ شاہ کو وفاقی تحقیقاتی […]