کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی اور مونس، عمران سے وزارت اعلیٰ کی بھیک مانگ رہے ہیں: سالک حسین

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی، عمران خان سے وزارت اعلیٰ کی بھیک مانگ رہے ہیں، انکی تگ ودو وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے ہے، روز زمان پارک جاکر منتیں کرتے ہیں، مونس ہمارے گھر پی ٹی آئی ارکان کو بلا کر عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا کہتے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اسمبلیاں کوئی نہیں توڑ رہا ہے سب وقت ضائع کر رہے ہیں، پرویز الٰہی کی کوشش ہے اگلے انتخابات کے لئے ان کے پاس کوئی جگہ آ جائے، پنجاب حکومت کو بچانے کیلئے ہماری کوئی ضرورت نہیں کیونکہ حکومت میں موجود لوگ خود اسمبلی توڑنا نہیں چاہ رہے، پرویز الٰہی نے خاندان کے دو حصے کر دیئے، تحریک انصاف اور پرویز الٰہی کے اتحاد میں پہلے دن سے مشکلات نظر آرہی تھیں، آج بھی دونوں کو ایک دوسرے پر کوئی اعتماد نہیں۔ چودھری سالک نے کہا کہ پرویز الٰہی کی جانب سے دوبارہ ساتھ دینے کی باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں اگر بات ہوئی بھی تو پہلے انہیں ماضی کی گئیں غلطیوں کا ازالہ کرنا ہوگا، موجودہ حکومت وقت پر عام انتخابات کرائے گی اور عوام کو اگلے سال فروری مارچ میں بڑا ریلیف ملے گا،تیل سمیت اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگی جبکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر جا رہی ہے، ہم نے ہمیشہ خاندان کو یکجا رکھنے کی کوشش کی ہے۔