مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر بھارت آپے سے باہر بلاول بھٹو کے بیان نے ہندو انتہا پسندوں کو آگ لگا دی

نئی دہلی(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جا نب سے مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر بھارت میں ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہو گئے، ہندو انتہا پسندوں کو آگ لگا دی ہے، بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور انتہا پسند پارٹی راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔بی جے پی کے کارکنوں نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے، جب کہ دہلی پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رکاوٹیں قائم کر دیں۔
دوسری طرف مودی سرکار نے سیخ پا ہو کر کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ گجرات فسادات کے حوالے سے ثبوتوں کا فقدان ہے۔ وزارت خارجہ نے رد عمل میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا بھارتی وزیر اعظم سے متعلق بیان غیر مہذب تھا، وہ اپنی جھنجھلاہٹ کا رخ پاکستان میں دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ کی طرف کر دیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے الزامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیر اعظم ہے، جس پر وزیر اعظم بننے سے قبل امریکا میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔

Next Post

عمران نیازی کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23 نمبر اوپر چلا گیاتھا عمران نیازی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل ہوئے: شیری رحمان

Sat Dec 17 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر منصو بہ بندی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی سابق آرمی چیف پر مسلسل الزام تراشی جبکہ اقتدار میں آنے کیلئے نئے آرمی چیف کو منت سماجت کر رہے ہیں، ان کو اپنے ذات کے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں، ذاتی سیاسی مستقبل کیلئے انہوں نے اپنے ہی ارکان […]