جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے جیو اور شاہزیب خانزادہ کیخلاف دعویٰ دائر کردیا

اسلام آباد (پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق مبینہ خبر دینے پر سینئر صحافی شاہ زیب خانزادہ، جیو نیوزاور عمر فاروق ظہور کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیاہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ’حسن شاد کی سربراہی میں اب میرے متحدہ عرب امارات کے وکلاجیو ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اورعمر فاروق ظہور کیخلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت (Libel and Slander) کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں‘۔یاد رہے کہ شاہ زیب خانزادہ نے خبر بریک کی تھی کہ توشہ خانہ کے تحائف عمر فاروق ظہور نامی شخص نے خریدے ہیں اور اس نے تحائف کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کیں۔ عمران خان نے اسے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔