ہنگو، مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ہنگو (پی پی آ ئی) ہنگو میں مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شہری زخمی ہوا ہے۔ڈی پی اوہنگو آصف بہادر کے مطابق زخمی افراد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ فرارملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، انہوں نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

Next Post

پنجاب حکومت کا بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ

Sat Dec 17 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب حکومت نے بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ کر لیا، سولر واٹر پمپ کی تنصیب سے پہلے مرحلے میں 2270 ایکڑ اراضی کے لئے پانی میسر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر وزی الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سولر واٹر پمپ پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ […]