کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئی بھی لفظ بھارت میں زعفرانی دہشت گردی پر پردہ نہیں ڈال سکتا: پاکستان بھارتی بیان پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں میں ناکامی پر مایوسی کا مظہر ہے: دفتر خارجہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا کو ئی بھی لفاظ بھارت میں زعفرانی دہشت گردی پر پردہ نہیں ڈال سکتا ہے۔ دفترخارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ کسی بھی قسم کی لفاظی بھارت میں زعفرانی دہشت گردی پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی بیان پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں میں ناکامی پر مایوسی کا مظہر ہے۔ پاکستان نے مزید کہا ہے کہ بھارت میں حکمران جماعت کے سیاسی نظریئے ہندوتوا نے نفرت اور تقسیم کا ماحول پیدا کیا، سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں ملوث افراد کی بریت انصاف کا قتل ہے، ہندوتوا بالادستی کے پیروکاروں کو اقلیتوں پر حملوں کے لئے چھوڑا گیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے 2002 میں گجرات میں بڑے پیمانے پر کی گئی قتل و غارت چھپانے کی کوشش کی۔گجرات کی قتل و غارت میں ملوث افراد بھارتی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔