توشہ خانہ سے تحائف وصولی کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(پی پی آ ئی)توشہ خانہ سے تحائف وصولی کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق شہری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ سے کن شخصیات نے کتنے تحائف لئے تفصیل دستیاب نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تحائف کی وصولی کاکیا طریقہ ہے اس کے بارے میں بتایا جائے،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ توشہ خانہ سے کتنی مالیت کے تحائف خریدے تفصیل فراہم کی جائے۔