بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر کا مرتکب ہے:ترجمان دفتر خار بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کا کفیل اور مالی معاون ہے: امتیاز زہرا بلوچ

اسلام آباد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ امتیاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر کا مرتکب ہے جبکہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کا کفیل اور مالی معاون ہے۔امتیاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی پر جاری ڈوزیئر میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں اور ڈوزیئر میں موجود ثبوت دہشت گردانہ حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا بھی عکاس ہے اور بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کو استعمال کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ امتیاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گجرات قتل عام بڑے پیمانے پر قتل، عصمت دری اور لوٹ مار کی کہانی ہے جبکہ بھارت نے 2002 کے گجرات قتل عام کی حقیقت سے چھپنے کی کوشش کی لیکن حقیقت یہ ہے کہ گجرات قتل عام کے ماسٹر مائنڈ انصاف سے بچ گئے ہیں، گجرات قتل عام کے ماسٹر مائنڈ اب بھارت میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں لیکن بھارت میں ہندوتوا کے جرائم کو کوئی بھی لفظ چھپا نہیں سکتا۔ حکمران جماعت کے سیاسی نظریے ہندوتوا نے تفرقہ بازی کے ماحول کو جنم دیا ہے۔امتیاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور مجرموں کی بریت انصاف کے قتل عام کو ظاہر کرتی ہے جس حملے میں بھارتی سرزمین پر 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کو دھمکانے اور شیطانیت کو بھارت بھر کی ریاستوں میں سرکاری سرپرستی حاصل ہے جبکہ ہندوتوا کو گائے کی حفاظت، عبادت گاہوں کی توڑ پھوڑ اور مذہبی اجتماعات پر حملہ کرنے کے لیے اتار دیا گیا۔

Next Post

محبوبہ مفتی کی راجوری میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو شہریوں کے قتل کی مذمت

Sat Dec 17 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع راجوری میں دو شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ فوجیوں کی فائرنگ سے دو بے قصورجانیں چلی گئیں۔ انہوں نے […]