سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع راجوری میں دو شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ فوجیوں کی فائرنگ سے دو بے قصورجانیں چلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سزا اورمتاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے المناک واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔واضح رہے کہ قابض فوجیوں نے کمل کمار اور سریندر کمار نامی شہریوں کو جمعہ کے روز پونچھ راجوری شاہراہ کے قریب اپنے ایک کیمپ کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔